انٹرنیشنل
روس: پیٹرول پمپ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک۔

روس: پیٹرول پمپ میں دھماکے سے 12 افراد ہلاک۔
دھماکے کی فوجداری مقدمے کے تحت تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی
ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روس کے علاقے داغستان میں پٹرول پمپ پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ،جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ دھماکے میں 23 افراد زخمی بھی ہوئے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ 4 افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے قریبی اضلاع میں بجلی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی اور ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔روس میں سنگین جرائم سے نمٹنے والی تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی فوجداری مقدمے کے تحت تحقیقات کی جارہی ہے۔



