انٹرنیشنلاہم خبریں

رواں سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے۔سعودی عرب

رواں سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے۔سعودی عرب

سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کی ریکارڈ تعداد کا خیر مقدم کرنے کیلئے تیار ہے۔سعودی حکام

مکہ(نمائندہ رحمن بنگش)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد حج کا فریضہ ادا کریں گے، سعودی عرب کی حکومت عازمینِ حج کی ریکارڈ تعداد کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے، حج سیزن کے دوران حکومت کے ساتھ نجی شعبہ بھی معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے مستعد ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حج کے دوران مکہ مکرمہ اور اس سے ملحق علاقوں میں حجاج کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور کسی بھی بے جا دشواری سے بچانے کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں، رمضان المبارک کے دوران مسجدِ نبوی آنے والوں کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ تھی۔سعودی حکام کےمطابق  حج سیزن میں بھی بیرونِ ملک سے آنے والے افراد حج سے قبل یا بعد میں مسجدِ نبوی میں روضہ رسول اللہ پر حاضری دیتے ہیں، اس بار مدینہ منورہ میں باہر سے آنے والوں کی سہولت کے لیے حکومت نے 3500 افراد کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You