
بشکیک میں پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں۔بلاول بھٹو زرداری
یقین ہے حکومت کرغستان اپنی سرزمین پر پاکستانیوں کا خیال رکھے گی۔چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بشکیک میں پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے لیے یقینی اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ بھی طلبہ سے رابطے یقینی بنائے ،طلبہ کے پاکستان میں موجود اہلخانہ تک درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی۔



