اہم خبریںکھیل

خواتین کرکٹ عالمی کپ 3 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگا

خواتین کرکٹ عالمی کپ 3 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساتھ افریقہ کی ٹیمیں مد مقابل یوں گی، پاکستان 6 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گا۔

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خواتین کرکٹ عالمی کپ  2024  3 اکتوبر کو ڈھاکا میں شروع ہوگاانٹرنیشنل کرکرٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا پہلا میچ 3 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہوگا، پہلے میچ میں انگلینڈ اور ساتھ افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، پاکستان 6 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف سلہٹ میں کھیلے گا۔دوسرے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا آٹھ اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے۔پاکستان تیسرے میچ میں کوالیفائر ون کے ساتھ گیارہ اکتوبر کو کھیلے گی۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف تیرہ اکتوبر کو سلہٹ میں کھیلے گا۔ایونٹ کا فائنل 20 اکتوبر کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ اے میں آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ اور کوالیفائر ون کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور کوالیفائر ٹو شامل ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You