اہم خبریںپاکستان

رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف ایکشن نہ لیاجائے: وزارت سیفران کی ہدایت

اسلام آباد: وزارت سیفران نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن نہ لینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت سیفران نے نوٹیفکیشن چاروں صوبوں سمیت تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افغان شہری جن کے پاس دستاویز ہوں ان کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر یا اے سی سی کارڈز کے حامل افغان مہاجرین پاکستان میں رہ سکتے ہیں، قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان مہاجرین کو تحفظ حاصل ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے آئندہ فیصلے تک رجسٹرڈ افغان مہاجرین عارضی طور پر قیام کر سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو گرفتار نہ کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You