راولپنڈی : علامہ غلام حسین فاروقی کی مذہبی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،

راولپنڈی : علامہ غلام حسین فاروقی کی مذہبی اور سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،
وہ حضرت شاہ احمد نورانی صدیقی کے وفادار کارکن اور تحریک نظام مصطفی صل اللہ علیہ والہ وسلم کے سچے سپاہی تھے، ان خیالات کا اطہار جمعیت علماء پاکستان پنجاب کے سینئر نائب صدر طارق منیر بٹ نے جامعہ فیضان القرآن ٹاہلی موہری میں علامہ غلام حسین فاروقی کے یوم وفات پر منعقدہ ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقعہ جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات قاری محمد نورالمصطفی نورانی علامہ صابر سعیدی، قاری کامران اختر صدیقی، علامہ رمضان پروانہ نے بھی خطاب کیا بعدازاں قاری کامران اختر صدیقی کی طرف سے جمعیت علماء پاکستان کے قائدین کارکنان اور علاقہ کی مذہبی اور سماجی شخصیات کے افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا دریں اثناء مرکری جامع مسجد موگارہ میں پیر غلام محی الدین سلطان،جامع مسجد فاروقیہ کلمہ چوک میں علامہ غلام محمد چشتی، سمیت علامہ سراج الدین صدیقی، حافظ عبدالقیوم رضا، صاحبزادہ نجم المصطفی باغدروی ،قاری علی اکنر نعیمی قاری غلام سرور الحسنی نے بھی اپنی اپنی مساجد اور مدارس علامہ قاری غلام حسین فاروقی کی بخشش اور بلندی درجات کی دعائیں کرائی
رپورٹ : افتخار خٹک سے



