راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں امریکہ کے مقیم مقتولہ کے بیٹے و مقدمہ کے مدعی کی شہادت قلمبند کرنے کے بعد سماعت ملتوی کر دی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پرپبلک پراسیکیوٹر اور وکلا بورڈعدالت میں موجود تھا اس موقع پر مقتولہ کے بیٹے و مقدمہ کے مدعی عبداللہ مہدی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس پر ملزمان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی ہے اڑھائی گھٹنے جاری رہنے والی کاروائی کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی تاہم اس موقع پر برطانیہ میں مقیم مقتولہ کی بہن اور بھانجے پر مشتمل دیگر 2گواہان کی شہادت قلمبند نہ ہو سکی اس مقصد کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے ایان خان سے رابطہ کیا گیا لیکن تکنیکی وجوہات کی بنا پر رابطہ منقطع ہوتا رہا قبل ازیں عدالت نے گواہوں کی شہادت قلمبند کرنے کے لئے سیکریٹری خارجہ کو مراسلہ جاری کر کیا مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقتولہ کا کیس مذکورہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کیس میں ایان علی اور فائزہ فاروق سواتی پر مشتمل استغاثہ کے2 اہم گواہ ہیں اور چونکہ یہ دونوں امریکہ میں مقیم ہیں جن کی امریکی وقت کے مطابق صبح ساڑھے9بجے ویڈیو لنک /سکائپ کے ذریعے بدھ کی سہ پہرڈیڑھ بجے شہادت قلمبند ہونا تھی مراسلہ میں سیکریٹری خارجہ کو کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدائیت کی جائے کہ وہ سفارتخانے کے اندر مطلوبہ مناسب اقدامات کریں گواہان کی شناخت کو یقینی بناتے ہوئے ان کے بیان ریکارڈ کروائے جائیں جس کے لئے دونوں گواہان کو سکائپ آئی ڈی پہلے ہی فراہم کر دی گئی ہیتاہم ایک مزید گواہ کا بیان اور اس پر جرح مکمل ہونے کے بعد سماعت 27جون تک ملتوی کر دی گئی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔
رپورٹ : افتخار خٹک سے



