پنجاب

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد

راولپنڈی : ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے امریکی نژاد خاتون وجیہہ فاروق سواتی کے اغوا و قتل کے مقدمہ میں پاکستان میں امریکی و برطانوی سفارتخانوں کو ہدائیت کی ہے کہ امریکہ و برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں سے رابطہ کر کے امریکہ اور برطانیہ میں مقیم مقدمہ کے مدعی سمیت3گواہوں کے ویڈیو لنک پربیانات قلمبند کرانے کے لئے نہ صرف ضروری انتظامات مکمل کریں بلکہ مذکورہ گواہوں کی شناخت بھی یقینی بنائیں عدالت نے امریکہ و برطانیہ میں قائم پاکستانی سفارتخانوں کو ہدائیت کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے دوران ان پر کسی قسم کا دباؤ نہ آنے پائے عدالت نے استغاثہ کے4مزیدگواہوں کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں جبکہ ملزمان کے وکیل نے استغاثہ کے گواہ کانسٹیبل نوید پرجرح بھی مکمل کر لی ہے مقدمہ کی مزید سماعت آج (بروزبدھ)ہو گی گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کے مرکزی ملزم رضوان حبیب،اس کے والد حریت اللہ خان،ڈرائیور سلطان احمدگھریلو ملازمہ زاہدہ یوسف اور اس کے شوہر یوسف مسیح کو پولیس کی تحویل میں عدالت میں پیش کیا گیااس موقع پر ملزمان کے وکیل طلعت محمودزیدی اور سرکاری وکلاکے علاوہ امریکی ایف بی آئی (فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن)کی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی دوران سماعت فریقین کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ امریکہ میں مقیم مقدمہ کے مدعی و مقتولہ کے بیٹے عبداللہ مہدی، برطانیہ میں مقیم مقتولہ کی بیٹی فائزہ فاروق سواتی اور اس کے بیٹے ایان خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت آج (بروز بدھ)قلمبند کی جائے گزشتہ روز مقتولہ کی بہن 54سالہ عامرہ فاروق نے عدالت کے روبرو شہادت قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال16اکتوبر کو اس کی بہن فائزہ سواتی نے فون کر کے موقف اختیار کیاکہ ایان نے اسے فون پر بتایا وجیہی اور اس کا شوہر گھر نہیں ہیں لہٰذا تم جا کر ایان کو وہاں سے لے لو جب وہ ایان کو لینے وجیہہ کے گھر ڈی ایچ اے پہنچی تو گھریلو ملازم یوسف اور گارڈ نے بتایا کہ وجیہہ اپنے شوہر رضوان کے ساتھ باہر گئی ہے جب فون پر رضوان سے رابطہ کیاتو اس نے بتایا کہ وجیہہ پارلر میں ہے جب میں نے گھر کے ملازمین سے ایان کو بلانے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ رضوان نے بچے کو باہر نکلنے سے منع کیا ہے جس پر رضوان سے فون پر ملازمین کی بات کروائی تو انہوں نے ایان مجھے دے دیا جسے لے کر میں گھر آگئی اسی طرح فائزہ کے بھائی احمد فاروق سواتی اوربھتیجے مجتبیٰ نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کر دی یاد رہے کہ تھانہ مورگاہ پولیس نے وجیہہ سواتی کے اغوا کے الزام میں رواں سال 2نومبرکومغویہ کے بیٹے عبداللہ مہدی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات365 کے تحت مقدمہ نمبر577درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس کی والدہ اپنے بھانجے کے ساتھ 16اکتوبر کو فلائیٹ نمبر BA-0261کے ذریعے برطانیہ سے پاکستان آئی جبکہ انہوں نے 22اکتوبر کو فلائیٹ نمبرBA-0260سے واپس جانا تھا ایف آئی آرکے مطابق اس کی والدہ اور ان کے2مزید بچے سب امریکی شہریت کے حامل ہیں اور والد کی وفات کے بعد سے امریکہ میں ہی مقیم ہیں جبکہ اس کی والدہ اپنے سابقہ شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کے معاملات سلجھانے کے لئے پاکستان آئی تھیں لیکن رضوان حبیب نے انہیں جائیدا دکی خاطر اغوا کیا اور بعد ازاں 17اکتوبرکو قتل کر دیاتھااس مقدمہ میں 5 ملزمان قیداور1 ملزم ضمانت پر ہے۔

رپورٹ : افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You