پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ

راولپنڈی (افتخار خٹک سے ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے وار کر کے اپنی اہلیہ کو قتل اور بیٹی کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ 10 سال قید کی سزا سنادی ہے عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے تھانہ آر اے بازار پولیس نے مقتولہ کی بیٹی کی مدعیت میں رواں سال 5اگست کو عبدالعزیز کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 302,324,34 کے تحت مقدمہ نمبر 502 درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ عبدالعزیز نے گھریلو جھگڑے پر اپنے نابالغ بچوں کے سامنے اپنی اہلیہ نازیہ بی بی کے گلے پر چھری پھیر کر اسے قتل کر دیا تھا جبکہ اپنی والدہ کو چھڑانے کے دوران ملزم نے اپنی کمسن بیٹی ثنا عزیز کو بھی چھری کے وار سے زخمی کردیا تھا مقدمہ میں مدعی کی پیروی وسیم انور بھٹی ایڈووکیٹ نے کی جبکہ مقتولہ کے دونوں بچے چشم دید گواہ کے طور پر پیش ہوئے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو دفعہ 302 کے تحت موت کی سزا سنادی جبکہ بیٹی کو زخمی کرنے پر دفعہ 324 کے تحت 10 سال قید کی سزا سنادی عدالت نے مقتولہ کے قانونی ورثا کو 5 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You