پنجاب

راولپنڈی (افتخار خٹک) حکومت کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے

راولپنڈی (افتخار خٹک) حکومت کی جانب سے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کو رہائشی پلاٹ الاٹ کرنے کا معاملہ تاحال تعطل کا شکار ہے جس کے باعث 10 سال قبل درخواستیں جمع کرانے والے 191 صحافی اور کیمرہ مین شدید بے چینی کا شکار ہیں، متاثرہ صحافیوں نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے فوری طور پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کیا جائے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 191 صحافیوں اور کیمرہ مینوں نے مجوزہ صحافی ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 10 سال قبل فی کس 25 ہزار روپے جمع کرائے تھے جبکہ مختلف ادوار میں سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کے اعلانات اور یقین دہانیاں کرائی گئیں، تاہم تاحال اس منصوبے پر عملی پیش رفت نہیں ہو سکی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن کی جانب سے تھنیہ کے علاقے میں زمین کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اور ابتدائی مراحل مکمل ہونے کے باوجود الاٹمنٹ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اس صورتحال کے باعث صحافتی برادری میں تشویش پائی جاتی ہے متاثرہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومتی پالیسی اور متعلقہ اداروں کی یقین دہانیوں پر اعتماد کرتے ہوئے مقررہ رقم جمع کرائی تھی مگر 10 سال گزر جانے کے باوجود پلاٹوں کی باقاعدہ الاٹمنٹ عمل میں نہیں لائی گئی ہے ان کا مؤقف ہے کہ صحافی معاشرے کا اہم ستون ہیں اور انہیں اپنے بنیادی رہائشی حق کے حصول کے لیے مسلسل انتظار پر مجبور کیا جا رہا ہے صحافیوں اور کیمرہ مینوں نے وفاقی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق تمام رکاوٹیں فوری طور پر دور کی جائیں، منصوبے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جائے اور جلد از جلد پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا عمل مکمل کر کے صحافتی برادری سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسئلہ مزید طول پکڑتا رہا تو متاثرہ صحافی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے پر مجبور ہوں گے صحافتی تنظیموں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس دیرینہ معاملے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ صحافی برادری میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You