اہم خبریںپنجاب

راولپنڈی(افتخار خٹک سے )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات

راولپنڈی(افتخار خٹک سے )ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات 2023-24کے لئے ون ٹو ون مقابلے کے بعد تنویر اقبال خان آئندہ سال کے لئے بار کے صدر اورشوکت محمود ستی سیکریٹری منتخب ہو گئے سینئر وکیل شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں 15رکنی الیکشن بورڈ نے نتائج کا اعلان کر دیا ہفتہ کے روز ہائی کورٹ بار میں ہونے والے انتخابات میں 5247رجسٹرڈ مردو خواتین وکلا میں سے 2899 وکلانے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا الیکشن بورڈ کی جانب سے116ووٹ مسترد قرار دیئے گئے اعلان کردہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر ون ٹو ون مقابلے میں تنویر اقبال خان1841ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے مد مقابل سید انتخاب حسین شاہ نے942ووٹ حاصل کئے نائب صدر کی نشست پرتحصیل بارسوہاوہ (ضلع جہلم)کے راجہ گل زمان1524ووٹ لے کر پہلے اورعابد حسین عابد1111 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جنرل سیکریٹری کی نشست پر راجہ شوکت محمود ستی1449ووٹ لے کامیاب قرار پائے ان کے مدمقابل راجہ طاہر محمودنے1382ووٹ حاصل کئے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری کے لئے ماریہ جاوید 1500ووٹ لے کر فاتح قرار پائیں جبکہ ان کی مدمقابل سمیرا یوسف نے1212ووٹ حاصل کئے لائبریری سیکریٹری کی نشست پر عمران خالد1412ووٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ان کے مدمقابل امیدوار شیخ محمد آصف1075ووٹ حاصل کر سکے یاد رہے کہ سینئر نائب صدر کی نشست پر خاتون امیدوار زاہدہ ایاز پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں اسی طرح جوائنٹ سیکریٹری کی نشست پر چوہدری ظہور اقبال منہاس جبکہ مجلس عاملہ کی 5 نشستوں پر جمیل اصغر بٹ، ملک شہباز رشید، محمد فواد زیاد، خواجہ عمیر اصغر اور سید دلدار حسین شاہ بھی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں سینئر وکیل شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے الیکشن بورڈ کے 15دیگر اراکین میں عجم ناز ملک، ظہیر الدین بابر، خرم مسعود کیانی،ملک ساجد اعوان، چوہدری فراغت، مرزا عمر اسد اللہ، محمد اسرار خٹک، عامر نعیم، چوہدری امجد حسین، سجاد اباخیل، راجہ فہیم حیدر، حامد اقبال خان، شائستہ الطاف، چوہدری عاصم یعقوب، سردار منظر بشیر شامل ہیں جبکہ الیکشن بورڈ کی معاونت کے لئے 13رکنی معاون کمیٹی میں جمیل خٹک، عدنان قریشی، چوہدری تاجک، اسرار احمد مرزا، راجہ انوار الحق، عون رضوی، مہرالنسا، راجہ ظہور منظور،ملک عاصم رضا، چوہدری بلال رضا ثاقب حنیف جنجوعہ اور محمد طالب راجہ شامل تھے ادھر نتائج کا اعلان ہوتے ہی کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You