راولپنڈی(افتخار خٹک)پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام

راولپنڈی(افتخار خٹک)پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام صدر بار ملک طارق محمود ساجد اعوان اور جنرل سیکرٹری قمرالحق خان نیازی کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ضلع کچہری میں بھارتی جاہریت اور ناجائز قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں بار کے سابق صدر سردار منظر بشیر خان۔فیصل خان نیازی۔ سعید یوسف خان۔ بار کی نائب صدر شازیہ یاسین ہاشمی ۔جوائنٹ سیکرٹری احسن سلیم منج اور دیگر نے بھارت کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اس موقع پر وکلا سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار طارق محمود ساجد اعوان سیکرٹری بار قمر الحق خان نیازی نے کہا
پانچ فروری محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ایک عہد و پیمان جو ہم نے اپنے لہو، اپنی دعاؤں اور اپنے شعور کے ساتھ باندھ رکھا ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وادیِ کشمیر کے برف پوش پہاڑوں کے سائے میں بسنے والے ہمارے بھائی تنہا نہیں ہیں۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم کشمیریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے،
سچائی کا راستہ اکثر کٹھن ہوتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ حق کی آواز چاہے دھیمی ہی کیوں نہ ہو بڑے بڑے طوفانوں کا رخ موڑ دیتی ہے۔
مظلوم کشمیریوں کا عزم ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ زنجیریں جسموں کو تو جکڑ سکتی ہیں، لیکن ارادوں کو قید کرنا کسی قابض قوت کے بس کی بات نہیں۔
کشمیر کا مسئلہ صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، انسانیت کا مقدمہ ہے۔
پاکستان کی وکلاء برادری اخلاقی اور سفارتی حمایت کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ جاری رکھے گی
آزادی کا سورج ایک نہ ایک دن ضرور طلوع ہوگا۔
ہمیں یقین ہے کہ ظلم کی رات جتنی بھی طویل ہو جائے، سحر کا اجالا اس کے اندھیروں کو ختم کر دیتا ہے ،
ایک وقت آئے گا جب کشمیر کی فضاؤں میں آزادی کا پرچم لہرائے گا اور وہاں کے عوام اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں گے۔ یہ ہمارا ایمان ہے اور یہی ہمارا عزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے جو کہ پاکستان کی خود مختاری اور اس کے امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے بلوچستان میں حالیہ ہونے والی دہشت گردی میں شہید ہونے والے شہری اور سکیورٹی فورسز اداروں کے اہلکاروں کہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی دہشت گردی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہے بھارت کی اس طرح کی گھٹیا کاروائیاں پاکستانی سکیورٹی اداروں اور عوام کے عزم کو کسی صورت کمزور نہیں کر سکتی وقت انے پر وطن عزیز کا ہر شہری اس کا محافظ ہے چند ماہ پہلے پاکستان کی طرف سے منہ توڑ جواب دیے جانے پر جو انڈیا میں بے چینی پائی جا رہی ہے اس کو ختم کرنے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اللہ تعالی ہمارے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے اور اس کے دشمنوں کو نست و نابود کرے امین




