جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری ) جہلم شہر میں واقع بچیوں کی معروف دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ لِلْبَنات

جہلم: جامعہ حنفیہ للبنات کے اطراف بدترین گندگی، ضلع انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کی فوری توجہ کی اپیل

جہلم (عبدالرحمن قادری ) جہلم شہر میں واقع بچیوں کی معروف دینی درسگاہ جامعہ حنفیہ لِلْبَنات کے ساتھ ملحقہ گلی انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہی کے باعث بدترین خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔ گلی کی سڑک مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ سیوریج کا گندہ پانی چوبیس گھنٹے سڑک پر کھڑا رہتا ہے، جو واضح طور پر واسا اور بلدیاتی اداروں کی ذمہ داری میں آتا ہے۔ اس صورتحال کے باعث شدید تعفن پھیل رہا ہے اور مچھر مکھیوں کی بھرمار نے مدرسے کی طالبات اور اہلِ علاقہ کی صحت کو سنگین خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔مدرسے میں زیرِ تعلیم سینکڑوں طالبات روزانہ اسی گندی اور کیچڑ سے بھری گلی سے پیدل آنا جانا کرنے پر مجبور ہیں۔ طالبات کو ٹوٹے ہوئے کراسنگ پوائنٹ، گندے پانی اور خراب سڑک کے باعث شدید اذیت کا سامنا ہے، جبکہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طالبات کے لباس اور پاکیزگی کو برقرار رکھنا بھی مشکل ہو چکا ہے۔اہلِ علاقہ، والدین اور مدرسے کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم، اسسٹنٹ کمشنر جہلم، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی، واسا حکام اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی اس دینی درسگاہ کے احترام اور طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس گلی کی فوری تعمیر و مرمت کروائی جائے، سیوریج کے نظام کو درست کیا جائے اور صفائی کے مستقل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر متعلقہ اداروں نے فوری نوٹس نہ لیا تو کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے، ۔ اہلِ علاقہ نے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے طالبات کی تعلیم اور صحت کو درپیش خطرات کا خاتمہ کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You