اہم خبریںپاکستان

دفتر خارجہ تین ماہ میں امریکا سے پاکستانی شہری کی تفصیلات لینے میں ناکام

دفتر خارجہ تین ماہ سے امریکی عہدیدار کو قتل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری بارے امریکی حکام سے معلومات نہ لے سکا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قتل کی مبینہ سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ کے متعلق کوئی تفصیلات نہیں ہے۔

آصف مرچنٹ کو جولائی میں مبینہ قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، مرچنٹ کی گرفتاری کے بعد دفتر خارجہ نے امریکہ سے تفصیلات لینے کی درخواست کی تھی، تین ماہ گزرنے کے بعد بھی امریکی حکام سے دفتر خارجہ تفصیلات نہیں لے سکا۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کے متعلق ہمیں کوئی ڈیٹا یا تفصیلات نہیں ملی، اس وقت میرے پاس کوئی انفارمیشن نہیں ہے، واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے امریکی انتظامیہ سے آصف مرچنٹ کے کیس کی تفصیلات مانگی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ سے ان کی قومیت کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں، پاکستانی سفارت خانے نے آصف مرچنٹ تک قونصلر رسائی کی فراہمی کی درخواست بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ آصف مرچنٹ کو ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا تھا، آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر عائد الزامات سے انکار کیا تھا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You