اہم خبریںپاکستان

دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

اسلام آباد: دعا زہرہ کے والد نے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، سندھ ہائیکورٹ نے 8 جون کو دعا زہرا کو مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

دعا زہرہ کے والد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں خامی ہے۔ دعا زہرہ کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر فیصلہ سنایا گیا۔ میڈیکل رپورٹ میں دعا کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے جبکہ نادرا ریکارڈ اور تعلیمی اسناد کے مطابق اس کی عمر 14 سال ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کرنے کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے درخواست پر سماعت متوقع ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You