خیبرپختون خواہ

خیبر پختون خواہ میں بارشوں کی وجہ سے جاں بحق افراد پر اظہار افسوس۔ افتخار علی مشوانی صوبائی حکومت

خیبر پختون خواہ میں بارشوں کی وجہ سے جاں بحق افراد پر اظہار افسوس۔ افتخار علی مشوانی
صوبائی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان فراہم کرنے میں مصروف ہے۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں بارشوں کی وجہ سےجاں بحق افراد پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتے ہیں اور بارشوں سے زخمی افراد کیلئے صحتیابی کیلئے خصوصی دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی سامان فراہم کرنے میں اور متاثر لوگوں کو ریلیف دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت کا مشن و مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے تا کہ عوام کے مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You