اہم خبریںپنجاب

خیبر پختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔عظمی بخاری

خیبر پختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔عظمی بخاری

پی ٹی ائی کے دور میں عوام دشمن پالیسی پر عمل ہوا جس کی وجہ سے آج عوام کافی پریشان ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) کے لوگ دس سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں،انکے اسکولوں اور اسپتالوں کی حالت زار پہ رونا آتا ہے۔عظمی بخاری نے کہاکہ  کے پی کے کی حکومت کو یہ فکر ہے کہ مریم نواز نے پہنا کیا ہے وہ کام کرتی نظر کیوں آتی ہے؟ پی ٹی آئی والوں کو احتجاج کی بجائے قیدی 804 کو رونا چاہئے،اسکے ساتھ ساتھ اگر “نک دا کوکا” یا کوئی اور گانا دیکھ لیں تو افاقہ ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کے پی کے کی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں عوام دشمن پالیسی پر عمل ہوا، جس کی وجہ سے آج عوام کافی پریشان ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You