اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد۔

کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی لگائی جائے، ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔مراسلہ

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔محکمہ تعلیم ڈائریکٹوریٹ نے تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا ہے کہ اسکول کے اوقات میں موبائل فون کے استعمال پرپاپندی عائد کی جائے۔محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول اوقات میں موبائل فون کے استعمال سے طلبہ کی پڑھائی پرمنفی اثرپڑتا ہے، کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال پرپابندی لگائی جائے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے سربراہان تمام عملے سے صبح موبائل فون وصول کریں گے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی میں عملہ لینڈلائن یا اسکول ہیڈ کے موبائل فون سے رابطہ کرے، عملہ صرف فارغ اوقات میں اپنےموبائل فون استعمال کرسکتا ہے۔مراسلے کے مطابق تصاویر یا ویڈیو بنانے کیلئے ادارے کے سربراہان سے اجازت لینالازمی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You