اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا: غریب طبقے کیلئے فوڈ باسکٹ پروگرام، 10 ارب روپے مختص

پشاور: خیبرپختونخوا میں غریب طبقے کے لیے فوڈ باسکٹ پروگرام شروع کیا جائیگا، پروگرام کے لیے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ کہتے ہیں غریب طبقے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

خیبر پختونخو امیں صحت کارڈ کے کامیاب مںصوبے کے بعد حکومت نے غریب و متوسط طبقے کےلیے راشن کارڈ متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خیبر پختونخوا میں غریب طبقہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے صوبائی حکومت فوڈ پروگرام شروع کررہی ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں نقد پیسوں کی بجائے لوگوں کو ان کی دہلیز پر راشن مہیا کریں گے۔

صوبے میں غریب افراد کو گندم کی فراہمی کےلیے بھی الگ سے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے غریب پرور اقدامات قابل ستائش ہیں حکومت مزید بھی اقدامات اٹھائے۔

فوڈ پروگرام کے تحت صوبائی حکومت کی جانب سے ضرورت مند افراد کو ہرماہ مفت راشن فراہم کیا جائیگا۔ مہنگائی کا شکارعوام کے لئے حکومت کی جانب سے راشن کارڈ کا فیصلہ احسن اقدام ہے، پہلے مرحلے میں 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو یہ کارڈ دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You