اہم خبریںپاکستان

خواتین کے حقوق کیلئے جہدوجہد کرنا ہماریااولین مقصد ہے۔ندا خان ایڈووکیٹ

خواتین کے حقوق کیلئے جہدوجہد کرنا ہماریااولین مقصد ہے۔ندا خان ایڈووکیٹ

کاروباری خواتین کو انکا جائز حق دلانا وقت کی اشد ضرورت ہے۔معروف قانون دان کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف قانون دان محترمہ ندا خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ فاقی ٹیکس محتسب نے FBR کی جانب سے کاروباری خواتین کو انکم ٹیکس میں 25٪ رعایت نہ دینے کو "بدانتظامی” قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ یہ سہولت 30 دن کے اندر انکم ٹیکس ریٹرن میں فعال کی جائے اور اس پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے۔یہ رعایت فنانس ایکٹ 2021 کے تحت خواتین کی ملکیت میں قائم نئے کاروباروں کے لیے متعارف کرائی گئی تھی، تاہم FBR نے گزشتہ چار سالوں سے اسے انکم ٹیکس ریٹرن میں شامل نہیں کیا تھا۔یہ فیصلہ پاکستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری اور ٹیکس نظام میں صنفی مساوات کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔اگر یہ سہولت مکمل طور پر فعال کر دی جاتی ہے تو یہ ملک میں خواتین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایک یادگار سنگِ میل ثابت ہوگا۔معروف قانون دان محترمہ ندا خان ایڈووکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ توفیق دی کہ میں خواتین کے حقوق کے لیے یہ جدوجہد کر سکوں اور کاروباری خواتین کو ان کا جائز حق دلانے کے اس عمل کا حصہ بن سکوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You