اہم خبریںسندھ

بدترین لوڈ شیڈنگ  نیپرا کے الیکٹرک کیخلاف فوری کاروائی کرے۔منعم ظفر خان

بدترین لوڈ شیڈنگ  نیپرا کے الیکٹرک کیخلاف فوری کاروائی کرے۔منعم ظفر خان

کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے خلاف منگل 7 مئی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے عوامی پریس کانفرنس کریں گے۔عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی

کراچی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جماعت اسلامی کے عبوری امیر منعم ظفر خان نے سخت گرمی اور حبس میں کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے اس سلسلے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کونیپرا کے چیئرمین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے حوالے سے خط ارسال کردیا ہے۔کے الیکٹرک کے خلاف لکھے گئے نیپرا کے خط میں منعم ظفرنے  کہاکہ  نیپرا بدترین لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے اور کے الیکٹرک کے خلاف فوری کاروائی کرے ،۔AT&C کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف اپنے 3اپریل2024کے فیصلے پر عمل درآمد کرے اور کراچی میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔جماعت اسلامی کراچی کے عبوری امیرنے کہاکہ  کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کے خلاف منگل 7مئی کو کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے عوامی پریس کانفرنس کریں گے، نیپرا قوانین کے مطابق جو صارفین بجلی کا بل وقت پر ادا کرتے ہیں انہیں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے الیکٹرک کی بنیادی ذمہ داری ہے۔منعم ظفر خان نے اپنے خط میں مزیدکہاکہ نیپرا ایکٹ کے تحت صارفین کے مفادات کا تحفظ نیپرا کی اولین ذمہ داری ہے۔کے الیکڑک کی نجکاری کو 18 سال کا طویل عرصہ بیت گیا مگر کے الیکٹرک نہ تو بجلی جنریشن میں خودکفیل ہوسکا اور نہ ہی کراچی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You