خصوصی رپورٹ ( راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا

خصوصی رپورٹ ( راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب )ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل دفتر میں پاسٹر عاد ل گل کی قیادت میں کرسچن کمیونٹی کے وفد کے ساتھ ملاقات کی، وفد میں پاسٹر شہباز بوٹا،پاسٹر جانسن بھٹی،پاسٹر جیکب ڈوگرا،پاسٹر شہباز مسیح، پاسٹر شہباز گل،ایلڈر ندیم رنگا، عتیق سمتھ،اقبال مسیح، وحید جاوید ایڈوکیٹ، یونس جان اور میثاق سینٹر تھانہ نیو ٹاؤن میں تعینات سب انسپکٹر عرفان گل شامل تھے، اس موقع پر کرسمس پر سیکورٹی کے حوالے سے مجوزہ سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آمدہ کرسمس کے حوالے سے وفد نے آرپی او راولپنڈی ریجن کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا اور ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی، اس موقع پر آر پی او راو لپنڈی بابر سرفراز الپا نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرسچن کمیونٹی سمیت دیگراقلیتی برادری کو آزادی کے ساتھ اپنے عقائد کے مطابق اپنی مذہبی تقریبات منانے کا پورا حق حاصل ہے،کرسچن کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے میثاق سینٹر ز قائم کیے گئے ہیں جہاں تعینات فوکل پرسن بھی کرسچن کمیونٹی سے ہیں اگر کرسچن کمیونٹی کے کسی بھی فرد کو پولیس کے متعلق کوئی شکایات ہوں یا کسی قسم کی رہنمائی درکار ہوتو وہ میثاق سینٹر ز پر رابطہ کر سکتے ہیں ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آرپی او نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر راولپنڈی ریجن میں تمام تقریبات پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔



