اہم خبریںپاکستان

حکومت کو مہنگائی اور بے روزگاری کی طرف توجہ دینی چاہیے، چودھری شجاعت

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مارشل لا دور میں قیمتوں اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے اقدامات کئے گئے تھے، موجودہ حکومت کو بھی اس پر توجہ دینی چاہیے۔

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی کی سربراہی میں بننے والی پارلیمانی کمیٹی کو عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سب سے پہلے اپنی تجاویز میں یہ دیکھے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ کیا ہے؟ مہنگائی کیسے پیدا ہوئی؟ اور کس نے پیدا کی؟

انہوں نے کہا بے شک مارشل لا سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن اس دور میں قیمتوں پر کنٹرول، مہنگائی، بے روزگاری، شہروں میں صفائی کے لئے پہلے دو ہفتوں میں اقدامات کئے گئے تھے۔

صدر مسلم لیگ (ق) کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی کو چاہیے کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور عوام کے دوسرے مسائل کی طرف توجہ دینے کی تجویز پیش کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You