شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پنڈدادنخان سرکل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا پنڈدادنخان سرکل میں کرائم میٹنگ کا انعقاد
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت تھانہ پنڈدادنخان میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل، سب انسپکٹر انسپکٹر ظہیر الدین بابر ایس ایچ او پنڈدادنخان، سب انسپکٹر محمد عمران ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف، سب انسپکٹر محمد اعظم ایس ایچ او تھانہ للہ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرخ شبیر انچارج پولیس چوکی دھریالہ جالپ، سب انسپکٹر حسن رضا انچارج چوکی کھیوڑہ، سب انسپکٹر مسعود احمد انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران پنڈدادنخان سرکل نے شرکت کی۔
کرائم میٹنگ میں زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری ہوئے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے کہا کہ عدم گرفتار اور روپوش ملزمان کے خلاف کاروائی زیر دفعہ 87/88 ض ف عمل میں لائی جائے

ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
کرائم برخلاف مال کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈیافتہ گان کو شامل تفتیش کریں اور ان کی نقل وحرکت پر کڑی نگرانی رکھیں۔
زیر تفتیش مقدمات خصوصاً قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی، سرقہ، سرقہ وہیکلز، سرقہ عام اور نقب زنی کے مقدمات میں متعلقہ تفتیشی افسران کی کارکردگی کا مفصل ملاحظہ کیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید سائنٹیفک طریقوں، کمیونٹی پولیسنگ، پولیس پریکٹیکل ورک، ہیومین ریسورس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم کی بیخ کنی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام الناس میں تحفظ کی فضاء کو برقرار رکھا جائے۔Covid-19کے پیش نظر دوران ڈیوٹی Sops پر سختی سے عمل پیرا ہوں اور فیس ماسک کا استعمال ہر پولیس آفیسر/اہلکار کرے گا
رپورٹ:عمران ببلی



