اہم خبریںپاکستان

حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا۔وزیر داخلہ

حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائے گا۔وزیر داخلہ

موبائل فون سروس چل رہی ہے ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہے۔ محسن نقوی

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حکومت کسی سے ڈرنے والی نہیں، جو بھی انتشار پھیلائے گا اس کو گرفتار کیا جائےگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفد کچھ دیر تک پاکستان پہنچ رہاہے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کےحوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی احتجاجی آئے گا تو اس کو فوراً گرفتار کیا جائےگا۔محسن نقوی نے کہاکہ کوشش ہے اسلام آباد کے شہریوں کو کم سے کم تکلیف ہو، موبائل فون سروس چل رہی ہے، ڈیٹا بند ہے، پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ہر چیز ٹھیک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے فیض آباد سے احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You