اہم خبریںپاکستان

حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ان کے کردارکی وجہ سے پابندی لگائی جا رہی ہے، پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانےکی سفارش کی، سمری کابینہ کو بھجوا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کیا گیا، پنجاب حکومت نے تنظیم پر پابندی لگانے کی سفارش کی، پابندی سے متعلق سمری کابینہ کو بھیج رہے ہیں، مظاہرین نے ایمبولینسز روکیں اور راستے بند کیے، مظاہروں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 340 زخمی ہوئے، مظاہرین ہر صورت فیض آباد اور اسلام آباد آنا چاہتے تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہم قرار داد اسمبلی میں اتفاق رائے سے پیش کرنا چاہتے تھے، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے مطالبات منوانے کی کوشش کی، جو معاہدہ کیا اس پر قائم تھے اور قائم ہیں، وہ ایسا مسودہ چاہتے تھے جس میں سارے لوگ یہاں سے فارغ ہو جائیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور کمشنر راولپنڈی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ اجلاس میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ شیخ رشید نے رینجرز اور ضلعی انتظامیہ کو مختلف علاقوں میں سڑکیں کلیئر کرانے پر مبارکباد دی۔ وزیر داخلہ نے شرکاء کو ہدایت کی کہ ریاست کی رٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، موٹرویز، جی ٹی روڑ اور باقی بڑی سڑکیں ٹریفک کے لئے کلیئر کروالی ہیں، اسلام آباد، راولپنڈی میں لیاقت باغ، ترنول، بارہ کہو، روات کے علاقوں کو ٹریفک کے کئے کھلوا لیا گیا، رینجرز نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ملکر بہت زبردست کام کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You