اہم خبریںسوہاوہ

مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 9 سالہ بچے کو ورغلاتے ہوئے حویلی میں لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ

جہلم پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں معزز ایڈیشنل سیشن عدالت سوہاوہ کے جج چوہدری عامر ضیاء نےتھانہ ڈومیلی کے اغواء اور زیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم طارق فرحان نے گزشتہ سال 9 سالہ بچے کو ورغلاتے ہوئے حویلی میں لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا،

جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم طارق فرحان کو عمر قید اور 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،

مجرم کو سال2023 میں اغواء اور کمسن کے ساتھ زیادتی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا،

جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،

جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،

حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی ہدایات کی روشنی میں مقدمات کی موثر تفتیش اور موثر پیروی سے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو سزائیں دلوانے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

ڈی پی او جہلم کی انویسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You