ڈی پی او چکوال نے کہا کہ ماہ اپریل میں 41 مقدمات اسلحہ، 14 مقدمات منشیات، 143 اشتہاری

*انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے چکوال پولیس کی ماہ اپریل2024ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔*
(ناجائزاسلحہ کے حامل افراد کے خلاف کاروائی)
ڈی پی او چکوال نے کہا کہ ماہ اپریل میں 41 مقدمات اسلحہ، 14 مقدمات منشیات، 143 اشتہاری ملزمان گرفتار ہوئے اور مختلف مقدمات ٹریس آؤٹ ہوئے۔
ڈی پی او چکوال نے بتایا کہ 03 گینگز کے 09 کارندوں کو گرفتار کرکے ٹوٹل 14 مقدمات ٹریس آؤٹ ہوئے اور 33لاکھ کی ریکوری کی گئی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹوٹل 143 اشتہاری گرفتار ہوئے جن میں 07 اشتہاری اے کیٹگری، 56 اشتہاری بی کیٹگری اور 80 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔
ڈی پی او چکوال نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہا اور 41 مقدمات درج ہوئے جن میں 02کلاشنکوف, 10 رائفل/ بندوق، اور 25 پسٹل برآمد کیے گئے۔
ڈی پی او نے بتایا کہ منشیات بارے زیرو ٹالرنس پر کام کررہے ہیں اور ماہ اپریل میں 04 کلو 960 گرام چرس,1کلو 510گرام افیون اور 110 لیٹر شراب برآمد کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
*آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت چکوال پولیس کی غیر قانونی عناصروں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں، ڈی پی او چکوال*
*منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور ڈکیتی کرنے والے گینگز کے خلاف حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جسکی وجہ سے اب کوئی بھی جرائم پیشہ عناصر کھلے عام گھوم نہیں سکتا اور بہت جلد تھوڑے سے رہ جانے والے جرائم پیشہ افراد جیل کے سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، ڈی پی او چکول*
ترجمان چکوال پولیس



