اہم خبریںپاکستان

ایم کیو ایم اور پی پی ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ایم کیو ایم اور پی پی ڈیڈ لاک ختم، صدر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

صدر آصف علی زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور دیگر شریک تھے۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرادری سے متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیو ایم) رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔صدر آصف زرداری سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور دیگر شریک تھے۔ ذرائع ایم کیوایم کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک تھا جو آج ختم ہوا، مسلم لیگ ن کے رویے کے بعد ایم کیوایم نے حکمت عملی تبدیل کی۔ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مل کر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق ہوا، وفد نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق صدر سے ملاقات میں ایم کیو ایم نے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی سفارش کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اب تمام سیاسی جماعتوں سے عوامی اور سیاسی مسائل پر بات چیت کرےگی۔ذرائع ایم کیوایم کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت مسلم لیگ ن کے رویے سےنالاں ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You