اہم خبریںپاکستان

حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی۔

حکومت نے بلاول کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پی ٹی آئی سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی۔

پیکا قانون کی ضرورت ہے، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات کرنےکی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کی ضرورت ہے ، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You