اہم خبریںپاکستان

حکومت سازی کے دوران بلاول نے وزیراعظم بننے پیشکش مسترد کی تھی، مرتضی وہاب

ترجمان بلاول بھٹو مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کردیا تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بننے کے لیے کبھی نو مئی کے حملے کرواتے ہیں تو کبھی اسلام آباد پر لشکرکشی کرتے ہیں جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو نے یہ وزیراعظم بننے کی پیشکش کو ٹھوکر مار کر مسترد کر دیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنا اقتدار خطرے میں دیکھ کر ملک پر معاشی بحران مسلط کرنے والے بانی پی ٹی آئی کا گھناؤنا کردار کبھی نہیں بھلایا جائے گا، چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنے والے دوسروں پر الزام لگانے سے قبل اپنا گریبان جھانکیں۔

ترجمان بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کسی خفیہ مشن کے نتیجے میں نہیں بلکہ عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ وزیراعظم بنیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You