پنجاب

حکومتی اقدامات باتوں تک محدود،مہنگائی کی شرح عوام کو جیتے جی مار رہی ہے:سید راشد حسین بخاری

حکومتی اقدامات باتوں تک محدود،مہنگائی کی شرح عوام کو جیتے جی مار رہی ہے:سید راشد حسین بخاری

مفت بجلی دینے والوں نے اس قدر مہنگی کردی ہے کہ ایک بلب و پنکھا چلانے والے کا بل ہزاروں میں آ رہا ہے:گفتگو

مشکل اس گھڑی میں مستقبل پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے:نائب صدر

ملک کو درہیش مسائل میں اضافے کی وجہ وسائل کی کمی نہیں،حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے

نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح عوام کو جیتے جی مار رہی ہے مگر حکومتی اقدامات زبانی کلامی دعووں اور باتوں سے آگے نہیں بڑھ رہے،الیکشن کمپین میں مفت بجلی دینے والوں نے اس قدر مہنگی کردی ہے کہ ایک بلب اور پنکھا چلانے والے بل بھی تین سے چار ہزار روپے آ رہا ہے رہی سہی کسر ہر پندرہ دنوں بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کر رکھی ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ انسانی زندگی بچانے والی ادویات جو پہلے ہی انسانوں کی پہنچ سے دور تھیں ان کی قیمتوں میں بھی مزید 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،مشکل اس گھڑی میں مستقبل پاکستان چیئرمین انجیئنر ندیم ممتاز قریشی کی سربراہی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کو درپیش مسائل کے لیے ہر فورم پر اپنی آواز کو بلند کرتی رہے گی۔ان خیالات کا اظہار مہنگائی کی مسلسل بڑھتی ہوئی شرح پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو درہیش مسائل میں اضافے کی وجہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ حکمران طبقہ کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے آج ملک کا ہر ایک طبقہ پریشانی میں مبتلا ہے۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ ملکی مسائل و معیشت کی بحالی کیلئے حکومت کو اپنے اخراجات میں کمی لاتے ہوئے قوم کے وسیع تر مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا کیونکہ جب تک عوام خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملکی معیشت بھی بحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوپائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You