اہم خبریںجہلم

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران سے میٹنگ

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد، عملہ کو بریفنگ

میٹنگ میں ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ مسعود مظہر اور دیگر افسران نے شرکت کی،بعد ازاں منظم جرائم کے خاتمہ اور منظم گینگز کے خلاف موثرحکمت عملی اور کریک ڈاؤن کے حوالہ سے عملہ کو بریفنگ،

ڈی پی او جہلم نے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے،

میٹنگ کے دوران سنگین مقدمات کی سراغ رسانی اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹاسک دیے گئے،

انسداد جرائم اورسنگین مقدمات میں ملوث منظم گروہوں کی نشاندہی، سراغ رسانی اور جرائم بر خلاف مال کے مقدمات میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ مناسب حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے جرائم کے خاتمے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے، ڈی پی او جہلم کی ہدایت

آرگنائزڈ کرائم یونٹ محکمہ پولیس میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اپنے ٹاسک کو مدنظر رکھتے ہوئے اشتہاری مجرمان، ڈکیت گینگز اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاون کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You