پنجاب

حکمران خاموش تماشائی،مہنگائی کا سیلاب زندگیوں کو نگل رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

حکمران خاموش تماشائی،مہنگائی کا سیلاب زندگیوں کو نگل رہا ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

کفایت شعاری کے حکومتی دعوے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف:چیئرمین

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد پر مبنی حکومت سے کسی طور ریلیف کی توقع نہیں کی جاسکتی:گفتگو

25کروڑ آبادی کے ملک میں ایک بھی یونیورسٹی ایسی نہیں جو ایشیاء کی 150جامعات میں شامل ہو

پاکستان وسائل سے مالا مال ملک،اگر اس میں کسی چیز کی کمی ہے تو وہ دیانت اور سمجھدار حکمرانوں کی ہے

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی مہنگائی میں اضافے اور کفایت شعاری کے حوالے سے گفتگو

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مہنگائی کا سیلاب زندگیوں کو نگل رہا ہے مگر حکمران طبقہ خاموش تماشائی کا کردارادا کررہا ہے،کفایت شعاری کی حکومتی باتیں اور وعدے کوئی نئے نہیں بلکہ ہر آنے والی حکومت اس طرح کے عہد و پیماں کے ذریعے قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکتی آرہی ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتحاد پر مبنی حکومت سے ملکی خوشحالی اور عوامی ریلیف کی توقع کسی طور بھی نہیں کی جاسکتی کیونکہ ان دونوں جماعتوں کے متعدد دوراقتدار میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہیں گزرا جس میں انہوں نے اپنی بھری ہوئی تجوریوں کو مزید بھرنے کی بجائے عوام کے بارے میں سوچا ہو،ملک کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ حکومت اخراجات میں کمی کی جائے جس کی سب قابل عمل اور ضروری صورت یہ نظر آتی ہے کہ ایسے محکمے جن کی ضرورت باقی نہیں انہیں ختم کیا جائے،وفاقی سطح پر کئی وزارتیں ایسی ہیں جن کی افادیت اور کارکردگی کو خوردبین سے دیکھنے کی ضرورت پڑتی ہے کیا پاکستان ایسا ملک جس کے عوام بھاری ٹیکسوں تلے دبے ہوں اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے کیا ایسی وزارتوں کے اخراجات کا متحمل ہوسکتا ہے،ستم ظریفی تویہ ہے کہ 25کروڑ آبادی کے اس ملک میں ایک بھی ایسی یونیورسٹی نہیں ہے جو ایشیاء کی سہر فہرست 150یونیورسٹیوں میں شامل ہو مگر اس کے باوجود حکمران طبقہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور کفایت شعاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بے مقصد سرکاری اخراجات پر اڑانے کا حکومت کے پاس کوئی جواز ہے تو پیش کرے اگر نہیں ہے تو پر کفایت شعاری کے دعووں اور وعدوں کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس پر عملدر آمد کو یقینی بنائے کیونکہ قوم میں اب مزید نقصان برداشت کرنے کی ہمت باقی نہیں رہی۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے اگر اس میں کسی چیز کی کمی ہے تو وہ دیانت اور سمجھدار حکمرانوں کی ہے جو ذاتیات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ملک اور عوام کے بارے میں سوچیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You