اہم خبریںپاکستان

حج درخواستوں کی وصولی بارے تاریخ میں مزید ایک ہفتے کی توسیع

وفاقی حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں مزید 7 دن کی توسیع کر دی۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امورنے کہا کہ دور دراز علاقوں میں حج درخواستوں کے داخلے میں مشکلات کے باعث حج درخواستوں میں توسیع کی جا رہی ہے اور اب سرکاری حج سکیم میں درخواستیں 10 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔

وزیرمذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی اورسمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک سپانسرشپ کی رقم لازمی جمع کروا دیں۔

انہوں نے کہا کہ سپانسرشپ سکیم میں موصول درخواست گزاروں کو بلا قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت کی ویب سائٹ پر آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے حج درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے اور عازمینِ حج کو نئی ہدایات کے لیے پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر نے کا کہا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You