اہم خبریںپاکستان

حامد رضا کی نااہلی، صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین مقرر۔

حامد رضا کی نااہلی، صاحبزادہ حسن رضا سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین مقرر۔

انٹراپارٹی ضمنی الیکشن تک صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔الیکشن کمیشن

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقرر کردیا گیا۔سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کا قائم مقام چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔صاحبزادہ حسن رضا کو سنی اتحاد کونسل کے آئین کے مطابق قائم مقام چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نے صاحبزادہ حسن رضا کے قائم مقام چیئرمین مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انٹرا پارٹی ضمنی الیکشن تک صاحبزادہ حسن رضا قائم مقام چیئرمین رہیں گے۔واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا کو 9 مئی کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You