
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر علاقہ تھانہ سٹی میں ہونے والے اندھے قتل کا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ سٹی کی حدود ریلوے کالونی کے پاس سے مقتول سلیمان ولد عباس ساکن جھگیاں باغ محلہ کی تشدد زدہ نعش ملی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 103/22 بجرم 302/377/367A ت پ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر ڈاکٹر انعم فریال ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جنہوں نے موقع سے تمام شواہد اکھٹے کرتے ہوئے تفتیش کرتے ہوئے اندھے قتل کے ملزم محمد ایوب ولد محمد عارف ساکن ملاح محلہ جہلم کو جدید سائنٹیفک طریقوں اور ہیومین انٹیلیجنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم مقتول کا سگا خالہ زاد بھائی نکلا جس نےاعترافِ جرم کرتے ہوئے بتلایا کہ اس نے سلیمان کو زیادتی کے بعد پکڑے جانے کے ڈر سے گلہ دبا کر قتل کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اندھے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی انوسٹی گیشن جہلم، ڈی ایس پی سٹی سرکل، ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دیں
رپورٹ: احمد رضا کرائم رپورٹر جہلم



