اہم خبریںپاکستان

جعلی راجکماری پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدگی کے بعد صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے’

لاہور: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم سے علیحدہ صف بندی کے بعد جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے درمیان صف ماتم بچھائے بیٹھی ہے۔

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے لگانے والی جعلی راجکماری کی سکڑتی ہوئی جماعت اس تذبذب کا شکار ہے کہ اب بھی پیپلزپارٹی زندہ باد کا نعرہ لگائیں یا پھر سے بدزبانی پر اتریں؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی سے متعلق بدزبان راجکماری کا بیان قابل مذمت، چھوٹی سوچ کا عکاس ہے۔ کرپٹ ظل سبحانی کے گھٹیا طرز سیاست پرعمل پیرا کم ظرف راجکماری اتحادیوں کو اپنی منشا کےمطابق ہانکنا چاہتی ہے لیکن پی ڈی ایم کی باقی ماندہ جماعتیں عقل سے عاری راجکماری کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You