اہم خبریںپاکستان

جعلی حکومت کو کبھی حکومت نہیں‌ سمجھا، عوام کی خدمت انکے نصیب میں نہیں

غذر: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے نصیب میں عوام کی خدمت کرنا لکھا ہی نہیں، جعلی حکومت کو کبھی حکومت نہیں‌ سمجھا، عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں۔

گلگت بلتستان کے علاقے گوپس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہمارے اداروں کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، عمران خان کا نام بھی نہیں لینا چاہتی، عمران خان کے ساتھی جب بولتے ہیں تو ان کے منہ سے غلاظت ٹپکتی ہے۔ ان کو صرف ایک ہی کام آتا ہے اور وہ صرف انتقام ہے۔ یہ لوگ نوازشریف کی حسد میں بہت آگے جا چکے ہیں۔ عوام نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف سے محبت کا رشتہ گلگت بلتستان کے پہاڑوں جتنا بلند ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن والے دن کوئی بھی عورت گھر پر نہ بیٹھے بلکہ اپنے عزیز رشتے داروں کو بھی پولنگ سٹیشنز ساتھ لے کر جائیں اور مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں۔ گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے بعد گوپس کوضلع کادرجہ دیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You