اہم خبریںپاکستان

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا

جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطا بق جسٹس جمال مندوخیل کا جواب میں کہنا تھا کہ آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط مجھے موصول ہوا، آپ کے علم میں ہے کہ 26 ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن دوبارہ تشکیل دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل کا اختیار دیا چیف جسٹس نے رولز بنانے کیلئے 6 دسمبر کے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں متفقہ طور پر میری سربراہی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے رولز کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی۔

جسٹس جمال مندو خیل کا اپنے جواب میں مزید کہنا تھا کمیٹی کے دو اجلاس پہلے ہی ہوچکے ہیں، آپ کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پہلے ہی ڈرافٹ میں شامل کی جا چکی ہیں، مجوزہ ڈرافٹ میں آپ کے خط سے پہلے ہی اپ سے شئیر کر چکا ہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You