اہم خبریںگجرات

تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نےجواریوں کےخلاف آپریشن کرکے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے جوا پر لگی

*ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیرقیادت تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس نےجواریوں کےخلاف آپریشن کرکے 5 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے جوا پر لگی ہوئی رقم 21400روپےاورتاش کے پتے برآمد کرلیےہیں۔*

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کرائم فری پنجاب مہم کے تحت ڈی پی او گجرات ڈاکٹر مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کےخلاف آپریشن جاری و ساری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ یاسیر احمد SI نےاپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے 5 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔جنکے قبضہ سے جوا پر لگی رقم نقدی 21400روپے اور تاش کے پتے برآمد کرلیے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 1: خالد محمود، 2: امجد علی،3: محمد نعیم،4: زاہد اقبال سکنہ محلہ نظام پورہ، 5: محسن سکنہ بہاری کالونی شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You