پنجاب

پاکستان انتہا پسندی اور لسانی تعصبات کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

پاکستان انتہا پسندی اور لسانی تعصبات کا متحمل نہیں ہوسکتا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

اسلام آباد و راولپنڈی میں پختوں محنت کشوں کی گرفتاریاں نیا محاذ کھڑا کررہی ہیں:گفتگو
مقتدر سیاسی جماعتیں انا پرستی کے خول سے نکلتے ہوئے ملک و قوم کے بارے میں سوچیں:چیئرمین
بانی تحریک انصاف عمران خان کو چاہیے کہ وہ اسٹبلشمنٹ کی بجائے حکومت کے ساتھ بات چیت کریں
سول نافرمانی اور اسلام آباد پردو بارہ چڑھائی کی باتیں کسی طور بھی ٹھیک نہیں،مسائل مزید بڑھ جائیں گے
چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی موجودہ ملکی حالات اور سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے گفتگو
( )چیئر مین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان انتہا پسندی اور لسانی تعصبات کا متحمل نہیں ہوسکتا،مقتدر سیاسی جماعتیں انا پرستی کے خول سے نکلتے ہوئے ملک و قوم کے بارے میں سوچیں کیونکہ ہر مسئلے کا حل احتجاج اور دھرنا نہیں ہوتا بلکہ اس سے جہاں ملکی املاک و معیشت کو نقصان پہنچتا ہے وہاں قوم کو درپیش مسائل بھی خطرناک حد تک بڑھ جاتے ہیں،اسلام آباد و راولپنڈی میں پختوں محنت کشوں کی گرفتاریاں نیا محاذ کھڑا کررہی ہیں وفاقی اور صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلا جواز گرفتاریوں سے گریز کرے جو لوگ مجرمانہ کارروائیو ں میں ملوث ہیں صرف انہیں پابند سلاسل اور قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں محض قومیت کی بنیاد پر سب کو تنگ اور پریشان نہ کیا جائے،بانی تحریک انصاف عمران خان کو چاہیے کہ وہ اسٹبلشمنٹ کی بجائے حکومت کے ساتھ بات چیت پر راضی ہوں اس طرح سول نافرمانی اور دوبارہ اسلام آباد پر چڑھائی کی باتیں کسی طور بھی ٹھیک نہیں بلکہ اس سے مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار موجودہ ملکی حالات اور سیاسی عدم استحکام کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پہلے ہی اس انتظار میں بیٹھی ہیں کہ کسی طرح پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے ان کی حوصلہ افزائی کی بجائے حکومت و اپوزیشن ملک و قوم کے وسیع تر مستقبل کے بارے میں سوچیں آخر پاکستان کب تک یوں ہی بیرون ملک قرض کے سہارے چلتا رہے گا۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے سربراہان یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کے بغیر ہمارا کوئی وجود و شناخت نہیں ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
07-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You