تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی فوری کاروائی کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے چار نامزد

تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کی فوری کاروائی
کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے چار نامزد ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو محمد نواز نامی شخص نے اطلاع دی کہ اس کے پوتے کے ساتھ اس کے ساتھی طالب علموں نے جنسی زیادتی کی ہے اور ویڈیو بھی بنائی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس فوری واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیSI آفتاب رسول نے SI امجد بشیر اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی۔ جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صرف چند گھنٹوں کے اندر ملزمان کوٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ احسن علی 2۔ حسیب احمد 3۔ دانش رحمان 4۔ عبدالہادی شامل ہیں۔
گرفتار جنسی درندوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، تاکہ اس طرح کے جرائم کو سختی سے روکا جا سکے۔
گجرات پولیس والدین، اساتذہ، دینی و تعلیمی اداروں کے منتظمین اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ بچوں کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ بچوں کی نگرانی، ان کی ذہنی و جسمانی حفاظت، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر دیں۔ بروقت اطلاع نہ صرف کسی بچے کو محفوظ بنا سکتی ہے بلکہ ایسے سنگین جرائم کی بروقت روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتی



