اہم خبریںپاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کی فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کی فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان کی جیل ٹرائل فوری روکنے کی استدعا مسترد کردی۔لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست پرسماعت کی جس میں بانی پی ٹی آئی نے فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا کی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے ہوم ڈپارٹمنٹ کے جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن سے متعلق فل بینچ کو آگاہ کیا ور بتایا کہ توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن ہوم ڈپارٹمنٹ نے 8 دسمبر کو جاری کیا۔عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار اسلام آباد اور راولپنڈی کا ہے۔عدالت نے عمران خان کی فوری جیل ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا.

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You