اہم خبریںپاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی 13 جولائی سے اس مقدمے میں قید ہیں، ٹرائل کورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی، عدالت سے استدعا ہے کہ سماعت آئندہ پیر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ کیس کو معمول کے مطابق چلنے دیں، اگلے ہفتے کی نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You