اہم خبریںپاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس : بشریٰ بی بی نے ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے ، مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے، سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کے لگوائے گئے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پہ مبنی ہے، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You