خیبرپختون خواہ

تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان کا پشاور میں شاندار استقبال کیا گیا

تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان کا پشاور میں شاندار استقبال کیا گیا۔

پشاور ائیرپورٹ پر عوام نے سیف علی خان کو کندھوں پر اٹھا کر جیت کا جشن منایا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تماشہ سیزن فور کے ونر سیف علی خان کا شاندار استقبال تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے آر وائی(ARY) کے مقبول ترین ریئلٹی شو تماشہ سیزن فور کے ونر، خیبرپختونخوا کے شہزادے اور دلوں کے وزیر سیف علی خان کی پشاور ائیرپورٹ آمد پر عوامی سمندر امڈ آیا۔سیف علی خان کا پرتپاک استقبال ان کے چچا صفدر خان باغی، ارشد خان، حشام عثمان خان، سہیال خان، محمد سدیس خان، الیان خان، راحیم خان، اسد خان، امجد خان، گلزار خان اور اشفاق خان سمیت سینکڑوں فینز نے پرجوش انداز میں انکا استقبال کیا۔پشاور ائیرپورٹ پر عوام نے اپنے ہیرو کو کندھوں پر اٹھا کر جیت کا جشن منایا، گلاب کی پتیوں سے گلپاشی کی گئی اور “سیف علی سیف علی! دلوں کا وزیر!” کے نعرے فضا میں گونج اٹھے۔پشاور ائیرپورٹ سے بلور پلازہ تک ہزاروں افراد نے جلوس کی صورت میں ان کے ساتھ مارچ کیا، جبکہ خواتین اور بچیوں نے گھروں کی چھتوں سے گلاب کی پتیاں نچھاور کیں۔سیف علی خان کے آبائی گاؤں نوتھیہ رائشگاہ میں ان کے اعزاز میں رات گئے تک جشن منایا گیا، جہاں ہزاروں فینز نے تصویریں اور آٹوگراف حاصل کیے۔یہ لمحہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے لیے فخر کا دن بن گیا۔ یاد رھے سیف علی خان فرزند شھید آصف خان باغی کے بڑے بیٹے ہیں آج پورے پشاور میں جشن کا سماں ہر کسی کی زبان پر زید عام سیف علی خان دلوں کا وزیر تماشہ سیزن فور کا ہیرو ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You