انٹرنیشنلاہم خبریں

ترک صدر کے اتحادی کا اسرائیلی حملوں کیخلاف فوری اقدام کا مطالبہ

ترک صدر کے اتحادی کا اسرائیلی حملوں کیخلاف فوری اقدام کا مطالبہ۔

غزہ کی حفاظت ہمارے آبا و آجداد کی میراث ہے۔رہنما نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی

انقرہ(نمائندہ عدنان مسعود)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان کے مضبوط ترین اتحادی دیولت باہچیلی نے غزہ میں جاری بربریت کے خلاف فوری اقدام کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں دویلت باہچیلی کا کہنا تھا کہ اگر فلسطین پر اسرائیل کے حملے 24 گھنٹوں کے اندر بند نہ ہوں تو ترکیہ فوری مداخلت کرے۔نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما ڈیولٹ باہچیلی کا کہنا تھا کہ غزہ کی حفاظت ہمارے آباو اجداد کی میراث ہے۔ باہچیلی کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری تاریخی، انسانی اور مذہبی ذمہ داری بھی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان کے بعد دیولت باہچیلی اور ترک صدر اردوان کے درمیان ان کیمرہ ملاقات بھی ہوئی ہے اور غزہ سے متعلق ترکیہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You