اہم خبریںکرائمز

بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے

بشری بی بی کے بھائی کے گھر اینٹی کرپشن کے چھاپے.

یاد رہے کہ سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم، سیاسی رہنما سلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اینٹی کرپشن کا مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاون جاری ہے جس کے دوران سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی سابقہ ایم این ایز اور ایم پی کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے گزشتہ رات ساہیوال ،اوکاڑہ اور پاکپتن میں مفرور ملزمان کے گھر ریڈ کئے۔ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سابقہ ایم این ایز رائے حسن نواز اور رائے مرتضی اقبال کے گھروں پر چھاپے مارے۔ سابقہ ایم پی اے نعیم ابراہیم ،سیاسی رہنماسلیم صادق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی احمد مجتبی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مارا گیا۔ تاہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام مطلوب ملزمان کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں ضرور لایا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You