اہم خبریںپاکستان

بی ایل اے کے ‘زراب’ کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے "زراب” کے نام سے خفیہ انٹیلی جنس ونگ کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلی جنس ونگ ہے جو سیکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے، بی ایل اے کی جانب سےبلوچستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زراب کے خفیہ سیل قائم کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بی ایل اے کے یہ خاموش سپاہی اہم تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، زراب کی برسوں کی خاموشی، روزانہ کی محنت کے ساتھ مل کر انہیں کراچی حملے کی طرح مہلک حملے کرنے کے قابل بناتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You